Wednesday, 2 March 2011

سوال: تربیت ِ اساتذہ پر ایک نوٹ تحریر کیجئے؟

سوال: تربیت ِ اساتذہ پر ایک نوٹ تحریر کیجئے؟

تربیتِ اساتذہ
کوئی بھی تعلیمی نظام اپنے اساتذہ کی علمی سطح پر بلند ترین ہوتا ہے۔ کسی بھی نظامِ تعلیم میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اساتذہ مناسب علم اور مہارت کے حامل ہوں اور تعلیم کے مقاصد کے حصول اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے مناسب رویہ اختیار کرتے ہوں۔ تربیتِ اساتذہ کی چند مخصوص سطحیں ہیں جو اساتذہ کی عمومی تعلیمی قابلیت کے پیشِ نظر رکھی گئی ہیں۔
(۱) پرائمری اسکول اساتذہ
پرائمری اسکول کے اساتذہ کو تربیت دی جاتی ہے بشرطیکہ انہوں نے ثانوی اسکول امتحان میں لازماً کامیابی حاصل کرلی ہو۔انہیں ایک سال کی تربیت مہیا کی جاتی ہے۔تربیت کی تکمیل کے بعد انہیں پرائمری ٹیچرز سرٹیفکٹ (پی ٹی سی) کی سند دی جاتی ہے۔
(۲) مڈل اسکول اساتذہ
ایسے افراد جو اف اے/ایف ایس سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہوں انہیں ایک سال کی تربیت دی جاتی ہے اور سرٹیفکٹ اِن ایجوکیشن (سی ٹی) کی سند دی جاتی ہے۔ پی ٹی سی اور سی ٹی کی تربیت گورنمنٹ کالجز آف ایلیمینٹری ایجوکیشن (جی سی ای) میں مہیا کی جاتی ہیں۔لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ایلیمینٹری کالج ہیں۔یہ ایلیمینٹری کالج ملک کے اندر ضلعی صدر مقام پر کھولے گئے ہیں۔
(۳) ثانوی اسکول اساتذہ
ایسے افراد جو بی اے/بی ایس سی کی سند کے حامل ہوں انہیں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں ایک سال کی تربیت دی جاتی ہے۔جو ”بیچلرزآف ایجوکیشن (بی ایڈ)“ کہلاتی ہے۔یہ کالج ملک کے ہر صوبے میں چند منتخب مقامات پر کھولے گئے ہیں۔جو لوگ تعلیم کے کسی ایک شعبے میں خصوصی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیںوہ ایک سال کی مزید تربیت حاصل کرتے ہیں۔جسے ”ماسٹر آف ایجوکیشن (ایم ایڈ)“ کہتے ہیں۔کورس کالج آف ایجوکیشن یا جامعات کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں کرائے جاتے ہیں۔چند اساتذہ جامعات کے تعلیم کے میدان میں ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کرتے ہیں۔ایم ایڈ اور ایم فل اسناد کے حامل افراد کالج آف ایجوکیشن میں پڑھاتے ہیں۔ جامعہ کی سطح پر اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے پی ایچ ڈی افراد کا تقرر کیا جاتا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے فاصلاتی تعلیمی نظام کے تحت ایسے اساتذہ کی تربیت کا آغاز کیا ہے جو تربیت اساتذہ کے باقاعدہ اداروں کے رسمی کورس میں کسی وجہ سے شریک نہیں ہوسکتے۔ قومی تعلیمی پالیسی 1998ءتا 2010ئ) کے تحت تربیت اساتذہ کے کورسوں کو جدید بنایا گیا ہے اور اسی کی مطابقت میں ہر سطح پر تربیت کی مدت اور وقفہ بھی بڑھادیا گیا ہے اور اساتذہ کی تنخواہیں بھی بہتر کی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More