Wednesday, 2 March 2011

سوال: انسانی وسائل اور دیگر وسائل کس طرح ایک دوسرے پر منحصر ہیں؟

سوال: انسانی وسائل اور دیگر وسائل کس طرح ایک دوسرے پر منحصر ہیں؟

انسانی وسائل اور دیگر وسائل کا باہمی انحصار انسانی وسائل اور دیگر وسائل کی اپنی اپنی جگہ آزادانہ اور علیحدہ قدروافادیت ہے۔ لیکن یہ سب وسائل باہم ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں اور ان کا ایک دوسرے پر دارومدار ہے۔ زندگی گزارنے کے لئے انسانوں کی بے شمار ضروریات ہیں۔ ان میں زندگی کی بنیادی ضروریات یعنی روٹی، کپڑا اور مکان (غذا، چادر اور چار دیواری) شامل ہیں۔اسی طرح چند سہولتیں اور آسائشیںبھی انسانی ضروریات کا حصہ ہیں۔ مگر ان کا شمار بنیادی ضروریاتِ زندگی کے بعد ہوتا ہے۔یہ ضروریات صرف دوسرے وسائل کی مدد سے ہی پوری ہوسکتی ہیں۔ ان وسائل میں زرعی اورمعدنی وسائل شامل ہیں۔ ان وسائل کو تلاش کرنے اور ان سے فیضیاب ہونے کے لئے انسانی کوشش اور جدوجہد کا بڑا عمل دخل ہے۔ اگر انسانی علم، مہارت و ہنر مندی اورمحنت و جفاکشی کو خارج کردیا جائے تو ان وسائل کے ثمرات کبھی بھی حاصل نہیں ہوسکتے۔چونکہ انسان نے تیل، گیس اور سونے کے وسائل کو تلاش کیا اور اُنھیں نفع بخش طور پر استعمال کیااسی لئے یہ دولت اور سرمایہ بن گئے اور ان کی قدرمیں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ان وسائل کے بغیر انسانی زندگی بے رنگ اور بے مزہ ہوتی یا شاید انسانی بقاءہی ناممکن ہوجاتی۔ اس لئے انسانی وسائل اور دیگر وسائل کا ایک دوسرے پر دارومدار ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More