Wednesday, 2 March 2011

سوال: ایٹمی (نیو کلیائی) توانائی پر ایک نوٹ لکھئے؟

سوال: ایٹمی (نیو کلیائی) توانائی پر ایک نوٹ لکھئے؟
جوہر توانائی (ایٹمی یانیو کلیائی توانائی)
توانائی کا ایک اور ذریعہ جوہری (ایٹمی) طاقت یا مرکزائی (نیو کلیائی) توانائی ہے۔ بھورے رنگ کا ایک تابکار عنصر یورینیم جوہری یا ایٹمی توانائی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں دو جوہری (ایٹمی) بجلی کام کررہے ہیں۔ ایک کراچی میں ہے جس نے 1971 میںبجلی پیدا کرنا شروع کی تھی اور دوسرا چشمہ (میانوالی) میں ہے۔ چشمہ پلانٹ نے2002 میں بجلی پیدا کرنا شروع کی ہے۔اس کی پیداواری صلاحیت 300 میگا واٹ ہے۔ جوہری طاقت کا تیسرا منصوبہ بھی چشمہ کے مقام پر چین کے تعاون سے زیرِ تعمیر ہے۔ جوہری بجلی گھروں کو اس لئے فوقیت دی جاتی ہے کیوںکہ ان سے صارفین کو سستی بجلی مہیا ہوتی ہے۔ جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کو زرعی تحقیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے تین مراکز فیصل آباد (پنجاب)، پشاور (صوبہ سرحد) اور ٹنڈوجام (سندھ) میں زرعی اور غذائی تحقیق کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ صوبہ سرحد میں قومی ادارہ برائے غذا اورزراعت (NIFA) بھی کام کررہا ہے۔ سرطان (کینسر) کے علاج کے لئے بھی جوہری توانائی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے کراچی، جام شورو، لاڑکانہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد میں واقع جوہری توانائی کے ادارے کام کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More