Friday, 11 March 2011

سوال: قراداد ِمقاصد کے اہم خدوخال بیان کریں؟

سوال: قراداد ِمقاصد کے اہم خدوخال بیان کریں؟ قرادادِ مقاصد 1949
پاکستان کی آئینی ارتقاءکی تاریخ میں قراداد ِمقاصد ایک انتہائی اہم دستاویز ہے اوراسے آئین سازی میں بنیادی قدم قرار دےا جاسکتاہے۔اسے 12 مارچ 1949کو منظور کیا گیا۔ اس قراداد میں اسلام کو پاکستان کی اساس قرار دیا گیا ہے۔
قراداد ِمقاصدکے نمایاں خدوخال یہ ہیں۔
(۱) مقتدراعلیٰ اللہ تعالیٰ ہے
اس قرارداد میں اس بات کی وضاحت کردی گئی ہے کہ ساری کائنات کا مالک اور مقتدراعلیٰ صرف اللہ تعالیٰ ہے۔اقتدار مسلمانوں کے پاس اللہ کی امانت ہے اور اس اقتدار کو اسلام کی مقررہ کردہ حدود کے اندر رہ کر عوام کے منتخب نمائندے استعمال کریں گے۔
(۲) اسلام کے اصول کا نفاذ
اسلام کے پیش کردہ جمہوریت، مساوات اور عدل اجتماعی (معاشرتی عدل) کے اصول اور تصورات ملک میں نافذ کئے جائیں گے۔
(۳) بہتر اور مناسب ماحول
مسلمانوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن مجید اور سنت نبوی میں پیش کردہ اصولوں کے مطابق گزارنے کے لئے بہتر اورمناسب ماحول فراہم کیا جائے گا۔
(۴) اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ان کو اپنے مذاہب کی پیروی کرنے اور اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پوری آزادی ہوگی۔
(۵) صوبوں کو خودمختاری حاصل ہوگی
پاکستان ایک وفاقی ریاست ہوگا۔ آئین میں متعین کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے تمام صوبوں کو خودمختاری حاصل ہوگی۔
(۶) عدلیہ کی آزادی
عوام کے بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More