Friday, 11 March 2011

سوال: جنوبی ایشاءکے خطے میں پاکستان کے محل و وقوع کی اہمیت بیان کریں


سوال: جنوبی ایشاءکے خطے میں پاکستان کے محل و وقوع کی اہمیت بیان کریں؟ پاکستان کے محل و وقوع کی اہمیت
پاکستان کا محل و وقوع بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے اس کی دفاعی، فوجی، اقتصادی اور سیاسی اہمیت نمایاں ہے۔ مندرجہ ذیل عوامل یا وجوہات کی بناءپر اس کی اہمیت عیاں ہے۔
(۱) تجارتی شاہراہ
شمال میں یہ چین سے جڑا ہوا ہے۔ شاہراہ قراقرم برّی اور زمینی راستے سے چین اور پاکستان کو باہم ملاتی ہے۔ یہ شاہراہ سلسلہ قراقرم کی چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے اور یہ چین اور پاکستان کے مابین اہم تجارتی شاہراہ ہے۔ پاکستان کے چین سے ساتھ انہتائی دوستانہ تعلقات ہیں۔
(۲)برّی اور بحری راستوں کی سہولت
پاکستان افغانستان کو تجارت کے لئے برّی اور بحری راستوںسے راہداری کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
(۳) وسطی ایشیاءسے خوشگوارتعلقات
چین کے مغرب میں افغانستان کے علاقے کی ایک تنگ پٹی واخان، پاکستان کی شمالی سرحد کو تاجکستان سے جدا کرتی ہے۔ پاکستان نے وسطی ایشیاءکے اس ملک کے ساتھ انتہائی خوشگوار تعلقات قائم کرلئے ہیں۔
(۴) مسلم ممالک سے خوشگوار تعلقات
پاکستان کے مشرق میں بھارت واقع ہے۔ بھارت کے مشرق میں بنگلہ دیش، ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی دارالسلام کے مسلم ممالک واقع ہیں۔ پاکستان کے ان تمام ممالک سے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔
(۵) (ایکو) کے بنیادی اراکین
پاکستان کی جنوب مغربی سرحد پر ایران واقع ہے۔ پاکستان ایران اور ترکی اقتصادی تعاون کی تنظیم (ایکو) کے بنیادی اراکین ہیں اس تعاون کے نتیجے میں تمام رکن ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ ان ممالک نے باہمی دلچسپی کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
(۶) کراچی بحرہ عرب کی اہم بندرگاہ
پاکستان تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک کے نزدیک اور مغرب میں مراکش سے لے کر مشرق میں انڈونیشیا تک پھیلی ہوئی مسلم دنیا کے درمیان میں واقع ہے۔بے شمار مغربی ممالک کی صنعتی ترقی کا انحصار خلیجی ممالک کی تیل پیداوار پر ہے۔یہ تیل دوسرے ممالک کو بحیرہ عرب کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور کراچی بحیرہ عرب کی انتہائی اہم بندرگاہ ہے۔
(۷) مشرق وسطیٰ اور خلیج کے مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات
مشرق وسطیٰ اور خلیج کے مسلم ممالک سے پاکستان کے انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان نے ان ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب اور عرب امارات جیسے ممالک پاکستانیوں کے لئے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
(۸) کراچی ایک بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ
کراچی ایک بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ ہے ۔ یہ ہوائی اور بحری راستوں سے یورپ کو ایشیا سے ملاتا ہے۔وہ تمام ممالک جو مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ممالک سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے محل و وقوع کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
(۹) گندھارا کی قدیم تہذیبیں اور سیاحت
پاکستان میں وادی سندھ اور گندھارا کی قدیم تہذیبیں ہیںاور سیاحت کے نقطہ نظر سے یہ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بے شمار سیاح وادی کاغان، سوات اور پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیاحت کو پسند کرتے ہیں۔
(۰۱) دوستانہ تعلقات
پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت پاکستان کو افغانستان کے راستے گزرنے والی پائپ لائن کے ذریعے گیس مہیا کی جائے گی۔ یہ منصوبہ ایک دوسرے کے مابین دوستانہ تعلقات کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان کی رضامندی سے بھارت بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
(۱۱) مسئلہ کشمیر
پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو پورے جنوبی ایشیاءکے خطے میں امن قائم ہوجائے گا اور تجارت کو فروغ ملے گا۔دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار، سیاسی اور اقتصادی تعلقات سے اس خطے میں غربت اور افلاس کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
(۲۱) ساتویں ایٹمی قوت
پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے اورمسلم دنیا میں اس کو انتہائی تحسین اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مسلم ممالک کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ کئی میدانوں میں مشترکہ ترقی اور فروغ کے لئے قائدانہ کردار ادا کرے گا اور رہنمائی فراہم کرے گا۔حالیہ دنوں میں یہ بیرونی سرمایہ گاری کا مرکز بن گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More