Friday, 11 March 2011

سوال: 1956 کے آئین کے امتیازی خووخال بیان کریں؟

سوال: 1956 کے آئین کے امتیازی خووخال بیان کریں؟ 1956کا آئین
جون 1955 میں دوسری دستور ساز اسمبلی منتخب ہوئی اور آئین سازی کا کام شروع ہوا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں ملک کا آئین تیار کیا گیا۔جو 23 مارچ 1956کو نافذ ہوا۔ 1956 کے آئین کے نمایاں خدوخال
(۱) اس آئین کے ابتدائیہ میں یہ کہا گیا کہ حاکمیت اور اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا۔
(۲) ملک میں وفاقی پارلیمانی نظام حکومت قائم کیا گیا۔
(۳) صدر نے گورنر جنرل کی جگہ لے لی۔
(۴) حکومت کے وفاقی نظام کے تحت مرکز اور پاکستان کے دونوں صوبوں یعنی سابقہ مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے درمیان برابری (Parity) کی بنےاد پر اختیارات کا تعین کیا گےا۔
(۵) اس بات کی ضمانت دی گئی کہ مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے تمام مواقع مہیا کئے جائیں گے۔
(۶) حکومت پاکستان دنیا کے تمام مسلم ممالک سے قریبی او ر دوستانہ تعلقات قائم کرے گی۔
(۷) سربراہ مملکت لازماً مسلمان ہوگا۔
(۸) کوئی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جائے گا جو اسلامی اصولوں یعنی قرآن و سنت کے خلاف ہو؛ اگر ایسا کوئی قانون موجود ہوگا تو اس میں مناسب ترمیم کی جائے گی۔
(۹) صدر پاکستان ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو تمام موجودہ قوانین کا جائزہ لے گا اور ان میں ضروری ترامیم کی سفارش کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More