Monday, 14 March 2011

سوال: قائداعظم کے کردار کی وہ نمایاں صفات واضح کریں جو انھیں دوسروں کے لئے نمونہ بناتی ہیں؟

سوال: قائداعظم کے کردار کی وہ نمایاں صفات واضح کریں جو انھیں دوسروں کے لئے نمونہ بناتی ہیں؟ قائد اعظم کا کردار
(۱) بااصول شخصیتص
قائداعظم ایک بااصول شخص تھے اور انھوں نے ہمیشہ اپنے قول اور وعدہ کو نبھایا اوراس کے مطابق اپنے عمل کو یقینی بنایا۔
(۲) ذہین سیاسی رہنما
قائداعظم ایک ذہین سیاسی رہنما تھے اور انہوں نے اپنی ذات میں بہت سی صفات جمع کرلی تھیں مثلاً تدبیر، حوصلہ، جرات، احساس ذمہ داری، وقار، عظمت، عہد کی پاسداری، راست گوئی اور اپنے مقصد سے خلوص۔
(۳) جرات مند شخص
قائد اعظم ایک ایماندار، دیانت دار، اور جرات مند شخص تھے اور برصغیر کے مسلمانوں کی بہبود اور ان کے مفاد میں جو کچھ ہوتا تھااس پر بات کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتے تھے۔
(۴) جازب نظر شخصیت
قائد اعظم دلفریب اور انتہائی جازب نظر شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے انداز و اطوار انتہائی سلجھے ہوئے تھے اور مجالس میں ان کی موجودگی دوسروں کے لئے کشش کا باعث ہوتی تھی۔
(۵) مضبوط کردار کے مالک
قائد اعظم انتہائی مضبوط کردار کے مالک تھے اور انھوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ خاص طور سے مسلمانوں اور پاکستان کے مفاد پر۔
(۶) ثابت قدم شخص
قائدا عظم ایک پر عزم، مستقل مزاج اور ثابت قدم شخص تھے جو کبھی بھی تھکتے نہیں تھے۔
(۷) پاکستان سے دلی وابستگی
قائد اعظم نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے وقف کردی تھی۔یہ ان کی وسعت نظر، جرات، بے لوث خدمت اور وابستگی ہی تھی جس کی بدولت وہ دنیا کے نقشہ پر ظاہر ہونے کے فوراً بعد پاکستان کے بڑے بڑے مسائل کو حل کرسکے۔
(۸) طلبہ اور نوجوان نسل کے حامی
قائد اعظم طلبہ کی نوجوان نسل کے بہت بڑے حامی اور معترف تھے اور انھیں اسلام اور پاکستان کا مستقل اسلحہخانہ تصور کرتے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More